انڈیا نے بنگلہ دیش کو 227 رنز سے ہرا دیا، ایشان کشن کی تیز ترین ڈبل سنچری کی دھوم

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

وقت اشاعت

انڈیا نے تیسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 227 رنز سے شکست دے دی ہے۔ بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں انڈین بیٹسمین ایشان کشن کے طوفانی 210 رنز اور ویراٹ کوہلی کے 113 رنز کی اننگز کی بدولت انڈیا نے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 409 رنز بنائے۔

جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 182 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور 227 رنز سے میچ ہار گئی۔

تاہم بنگلہ دیش پہلے دو میچ جیت کر پہلے ہی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

مگر آج کھیلے جانے والے میچ میں انڈین بلے بازوں نے گذشتہ دو میچوں کی ہار کا بدلہ چکا دیا ہے۔

انڈین بیٹسمین ایشان کشن نے 210 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ ویراٹ کوہلی نے بھی تقریباً 40 ماہ بعد ون ڈے میں سنچری بنائی ہے۔

ان دونوں کے علاوہ واشنگٹن سندر نے 37 اور اکشر پٹیل نے 20 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی اننگز میں شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جب کہ کپتان لٹن داس نے 29، یاسر علی نے 25 اور محمود اللہ نے 20 رنز جوڑے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایشان کشن کی تیز ترین ڈبل سنچری

مواد پر جائیں
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر

بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں

سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں

مواد پر جائیں

انڈین اوپنر ایشان کشن نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین ڈبل سنچری سکور کی۔

ایشان کشن نے اپنی طوفانی اننگز کے دوران میدان کے چاروں جانب سٹروک کھیلے۔ ایشان کشن نے بنگلہ دیشی بولرز کی لائن و لینتھ کو پوری طرح خراب کیا اور وہ ایشان کشن کے بلے سے رنز کی ہوتی بارش کو روکنے میں ناکام رہے۔

ایشان کشن ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے چوتھے انڈین اور دنیا کے ساتویں بیٹسمین ہیں۔

ان سے پہلے روہت شرما، سچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ انڈیا کے لیے ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں۔

ایشان کشن کی ون ڈے کرکٹ میں یہ پہلی سنچری ہے۔ اس کے ساتھ وہ اپنی پہلی ون ڈے سنچری میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ ایشان کشن 210 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ 131 گیندوں کی اپنی اننگز میں انھوں نے 24 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔

ایشان کشن نے 126 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی اور کرس گیل کے 138 گیندوں میں بنائی گئی تیز ترین ڈبل سنچری کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

کرس گیل نے یہ ریکارڈ 2015 میں زمبابوے کے خلاف اپنی 215 رنز کی اننگز کے دوران بنایا تھا۔

ایشان کشن نے اپنی اس یادگار اننگز پر خود ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ میں شائقین کی محبتوں، پیغامات اور نیک تمناؤں پر مشکور ہوں۔ یہ وہ اننگز ہے جو ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، وہ دن جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا اور یہ لمحات ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔ سب کے لیے بہت شکریہ۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

ون ڈے میں ایشان کشن کی یہ صرف نویں اننگز ہے۔ وہ پہلے ہی 59، 28، 50، 20، 93 جیسے سکور بنا چکے ہیں۔

ایشان کشن کی بلے بازی اور سوشل میڈیا ردعمل

ایشان کشن اپنی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہی سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ میں آگئے۔ شائقین کے علاوہ کرکٹ کے کئی تجزیہ کاروں نے بھی ان کی اننگز کو سراہا۔

انڈیا کے مایہ ناز بیٹسمین وریندر سہواگ نے ٹویٹ کر کے ایشان کشن کو ڈبل سنچری پر مبارکباد دی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

 جبکہ انڈیا کے سابق فاسٹ بولر ونکتیش پرشاد نے بھی انھیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایشان کشن آپ کو جھک کر سلام، کھیل کی تاریخ کی تیز ترین ڈبل سنچری۔ انڈیا کو یہ ہی انداز اپنانا ہوگا۔ ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں یہ حکمت عملی کارگر ثابت نہ ہو لیکن کسی بھی دن کے لیے یہ بہتر ہے۔ انھیں اس طرح کھیلتا دیکھنا بہت شاندار تھا۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 3

جبکہ انڈین ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف نے لکھا کہ ’ ایشان کے ڈبل سنچری دھماکے کے ان کی صلاحیتوں پر یقین اور ون ڈے کرکٹ میں ان کی شمولیت کو ممکن بنایا ہے۔ اب انھیں نظر انداز کرنا مشکل ہے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 4

انڈین ٹیم کے سابق کوچ اور کرکٹ تجزیہ کار روی شاستری نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے ایشان کشن کی جارحانہ بلے بازی کی کھل کر تعریف کی۔

اس میچ سے قبل وہ پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے لیے پہلی پسند نہیں تھے اور ان کے بارے میں انڈین کرکٹ حلقوں میں کہا جاتا تھا کہ ان کو اپنی صلاحیت منوانے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔

کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ اس اننگز کے بعد ایشان کشن کو باقاعدہ اوپنر کے طور پر نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔