آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’آئیکون آف سیز‘: دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز میامی سے اپنے پہلے سفر پر روانہ
’آئیکون آف سیز‘: دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز میامی سے اپنے پہلے سفر پر روانہ
وقت اشاعت
دنیا کا سب سے بڑا کروز جہاز فلوریڈا کے شہر میامی سے اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔
365 میٹر لمبے آئیکون آف دی سیز نامی اس بحری جہاز میں 20 ڈیک ہیں اور اس میں زیادہ سے زیادہ 7,600 مسافروں کی گنجائش ہے۔
یہ بحری جہاز رائل کیریبین گروپ کی ملکیت ہے۔
یہ جہاز ساحلی پٹی کے جزیروں کے سات روزہ سفر پر روانہ ہوا ہے۔ لیکن ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ مائع قدرتی گیس سے چلنے والا جہاز ہوا میں نقصان دہ میتھین کا اخراج کرے گا۔