آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بابر کے قدم کیا ڈگمگائے پاکستان کی ساری امیدیں ہی ڈھیر ہو گئیں
تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 262 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
پاکستانی ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوین کانوائے نے 92 بالوں پر 101 رنز بنائے جبکہ کپتان کین ولیمسن 100 بالوں پر 85 رنز بنا پائے۔
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور سودھی نے بالترتیب دو، دو جبکہ فرگوسن، سینٹنر، بریسویل، سفلپس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں سات رنز پر گری جب فخر زمان بنا کوئی رن بنائے ساؤدی کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد امام الحق کی دوسری وکٹ نو رنز پر گری۔ پاکستان کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جنھوں نے 28 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے، سودھی کی گیند پر لیتھم نے انھیں اس وقت سٹمپ آؤٹ کیا جو وہ کریز پر اپنا توازن کھو بیٹھے اور بابر کے قدم کیا ڈگمگائے پاکستان کی ساری امیدیں ڈھیر ہو گئیں۔۔۔
سوشل میڈیا پر بابر کا اس طرح آؤٹ کیے جانا زیرِ بحث ہے اور بیشتر افراد اسے متنازعہ کہہ رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
رومی نامی صارف نے لکھا ’بیٹسمین کریز میں لڑکھڑا گیا ہے اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقفے کے لیے اس کا پیر اٹھ کر واپس آیا ہے اور اس دوران سٹمپ کردیا گیا ہے تو یہ آؤٹ نہیں ہونا چاہیے۔ بابر اعظم اور سرفراز کے سٹمپ کرکٹ قوانین کے اوپر کالا دھبا ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر ’محمد نواز دا گیم چینجر‘ کے چرچے
سوشل میڈیا پر محمد نواز اپنی شاندار بالنگ کے باعث چھائے رہے۔ انھوں نے 10 اوورز میں 38 رنز دیتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کرکٹ مانیا نامی صارف نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کی برتری قائم تھی لیکن محمد نواز کی شاندار بالنگ نے انھیں 261 تک محدود کر دیا‘۔
کرکٹ کے متلعق اور تبصرے شائع کرنے والے ہینڈل دا کرکٹر نے انھیں ’گیم چینجر‘ کا نام دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 8.5 اوورز میں 58 رنز دیتے ہوئے تین وکٹیں جبکہ حارث رؤف اور اسامہ میر نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سوشل میڈیا پر جہاں محمد نواز اور نسیم شاہ کی شاندار بالنگ کا چرچا رہا وہیں ایک ہی اوور کے دوران کیوی کپتان کین ولیسمسن کے دو کیچ ڈراپ کرنے پر پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
21ویں اوور میں محمد ویسم کی بالز پر پہلے حارث سہیل اور پھر وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کے کیچز ڈراپ کیے۔
البتہ کین ولیمسن 32 ویں اوور میں 85 رنز بنا کر محمد نواز کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور سینچری پوری نہ کر پائے۔