جوائے لینڈ کی خوشی دیکھی کیوں نہیں جا رہی؟

جوائے لینڈ کی خوشی دیکھی کیوں نہیں جا رہی؟
وقت اشاعت

ایک ایسی پاکستانی فلم جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ آسکر جیت سکتی ہے، پاکستان میں اس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جی ہاں، یہاں بات فلم جوائے لینڈ کی کی جا رہی ہے۔ آخر کیا بات ہے کہ جس فلم کو سینسر بورڈ نے کلئیر کر دیا، اس پر وفاقی حکومت نے پابندی لگا دی، جب وفاقی حکومت نے اجازت دی تو پھر پنجاب حکومت نے اس پر پابندی لگا دی ہے۔ آخر کیا ہے اس فلم میں؟ جوائے لینڈ کے اس تنازع پر دیکھیئے بی بی سی اردو سروس کی یہ ڈیجیٹل رپورٹ۔

میزبان: عالیہ نازکی

ایڈیٹر: جاوید سومرو

رپورٹر: شمائلہ خان

فلمنگ: کاشف باجوہ، علی کاظمی، زیان

پروڈکشن ٹیم: ثمرہ فاطمہ، عارف شمیم، خالد کرامت، کاشف قمر