آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے خلاف مقدمات کی کارروائی کیسے ہوتی ہے؟
نو مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد، کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے دوران فوجی املاک کو نقصان پہنچا۔ لاہور میں کور کمانڈر کی سرکاری رہائش گاہ جل کر خاکستر ہوگئی۔ راولپنڈی میں جی ایچ کیؤ کے مین گیٹ پر توڑ پھوڑ ہوئی۔ حکومت اور فوج نے اس پر سخت ری ایکشن کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا اور کم از کم ایک سو دو افراد پر ملٹری کورٹس میں مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ملٹری کورٹس میں عام شہریوں کے مقدمات کیسے سنے جاتے ہیں؟
ایڈیٹر اور میزبان: جاوید سومرو
پروڈکشن ٹیم: عمر آفریدی، حسین عسکری، خدیجہ عارف، حمیرا کنول اور ثقلین امام
رپورٹر: شہزاد ملک
فلمنگ: کاشف باجوہ اور نعمان خان