’فوک میوزک‘ نامی یوٹیوب چینل چلانے والے باپ بیٹا

،ویڈیو کیپشن’فوک میوزک‘ نامی یوٹیوب چینل چلانے والے باپ بیٹا
’فوک میوزک‘ نامی یوٹیوب چینل چلانے والے باپ بیٹا
وقت اشاعت

صوبہ پنجاب کے ایک گاؤں رامکے، بیہالپور سے تعلق رکھنے والے چوہدری احسان اللہ اپنے گھر آنے والے مہمانوں کی تواضع چائے کے ساتھ ساتھ اپنی سُریلی آواز سے کیا کرتے ہیں۔

پنجابی فوک میوزک کا شوق تو انھیں ہمیشہ سے تھا مگر ان کے پاس دنیا تک اپنی آواز پہنچانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا لیکن اب ’فوک میوزک‘ نامی یوٹیوب چینل پر ان کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

اس سلسلے میں احسان اللہ کی مدد ان کے بیٹے نے کیسے کی؟ بی بی سی کے علی کاظمی نے ضلع گجرات کے اس گاؤں کا دورہ کیا اور باپ بیٹے سے گمنامی سے مقبولیت تک کے اس سفر کے بارے میں بات کی۔