’ملک کے روشن مستقبل کے لیے‘ ٹرمپ تیسری بار صدارتی امیدوار بن گئے
’ملک کے روشن مستقبل کے لیے‘ ٹرمپ تیسری بار صدارتی امیدوار بن گئے
وقت اشاعت
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل تیسری بار صدارتی مقابلے میں اُترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کسی سابق امریکی رہنما کی جانب سے صدارتی الیکشن ہارنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں دوبارہ داخل ہونے کی انتہائی غیر معمولی کوششوں میں سے ایک ہے۔
صدر ٹرمپ نے صدارتی مقابلے میں شرکت کا اعلان ایک تقریر میں کیا جو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت جاری رہی اور اس تقریر کا بیشتر حصہ انھوں نے اپنے دور اقتدار کی تعریفوں اور صدر جو بائیڈن کے بطور صدر کارکردگی پر تنقید کی صورت میں کیا۔
مزید دیکھیے ہماری ویڈیو میں۔۔۔



