برطانیہ میں ایک سال میں 177 خواتین قتل، تحفظ کے بارے میں تشویش اور اقدامات

وقت اشاعت

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں ہر پانچ میں سے ایک عورت کو اپنی زندگی کے دوران جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ چار میں سے ایک کو گھریلو زیادتی کا۔ انگلینڈ اور ویلز میں ہر ہفتے کم از کم دو خواتین اپنے سابق یا حالیہ شوہر کے ہاتھوں ماری جاتی ہیں اور یہ اعداد و شمار ایک دہائی سے لگ بھگ کچھ اسی طرح ہی ہیں۔