کِم جونگ اُن کے سامنے فوجی تربیت کا بڑا مظاہرہ

وقت اشاعت

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر فوجی تربیت کا مظاہرہ دکھایا گیا ہے جس میں فوجیوں نے جسمانی طاقت اور دوبدو لڑائی کے جوہر دکھائے۔

اس تقریب کا اہتمام دارالحکومت میں منقعد ہونے والے ایک دفاعی میلے کے سلسلے میں کیا گیا تھا جہاں کِم جونگ اُن اور ملک کے دیگر بڑے رہنماؤں نے عسکری طاقت کے انوکھے مظاہرے پر خوب داد دی۔