کیا یہ دنیا کی سب سے پرلطف یونیورسٹی ڈگری ہے

وقت اشاعت

ذرا سوچیں آپ یونیورسٹی میں ایک ایسا کورس پڑھ رہے ہیں جس میں آپ کا آدھا وقت برطانیہ کے مقبول ترین تھیم پارکوں میں شامل آلٹن ٹاورز میں گزرے گا۔ اب یہ کوئی عجیب بات نہیں بلکہ سٹیفرڈ شائر یونیورسٹی ایک ایسا کورس پیش کر رہی ہے جس میں طلبا تھیم پارکس کی مینجمنٹ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں گے۔