آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کوریا کی بیوٹی بلاگر ڈان لی کی کہانی جو وائرل ہوگئی
وقت اشاعت
جنوبی کوریا کی بیوٹی ولاگر ڈان لی کو بتایا گیا تھا کہ انھیں خون کے سرطان کی ایک قسم، لمفوما، کا سامنا ہے۔ اس تشخیص کے بعد جب ان کی کیموتھراپی شروع ہوئی تو انھوں نے اپنے تجربات یو ٹیوب پر شیئر کرنا شروع کر دیے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈان لی نے بتایا کہ شروع شروع میں انھیں لگا کہ چونکہ وہ بغیر بالوں کے ’خوبصورت‘ نہیں لگ رہیں، اس لیے انھیں ویڈیو میں نہیں آنا چاہیے، لیکن پھر انھوں نے سوچا کہ وہ اپنے تجربات شیئر کر کے ان لوگوں کی ہمت افزائی کر سکتی ہیں جنھیں اسی قسم کی صورت حال کا سامنا ہے۔