Wednesday, 26 November, 2008, 17:57 GMT 22:57 PST
انگلینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن کی سینچری کے باوجود انڈیا کٹک میں کھیلا جانے والا پانچواں ایک روزہ میچ چھ وکٹوں سے جیت گیا۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستر رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے کپتان کیون پیٹرسن نے ایک سو اٹھائیس گیندوں پر ایک سو گیارہ رنز بنائے۔
انہوں نے اویس شاہ کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو سولہ گیندوں پر ایک سو بارہ رنز بنائے۔
جواب میں انڈیا نے مطلوبہ سکور صرف چار وکٹوں کے نقصان پر تینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کر لیا۔
انڈیا کی طرف سے وریندر سہواگ نے تہتر گیندوں پر ایک چھکے اور پندرہ چوکوں کی مدد سے اکیانوے رنز بنائے۔
سچن تندلکر اور کپتان دھونی پچاس پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سریش رائنا تریپن رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔