Friday, 14 November, 2008, 08:06 GMT 13:06 PST
انڈیا نے انگلینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں یوراج سنگھ کی سنچری کی بدولت 388 رن کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں انگلینڈ دو سو انتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دونوں کے درمیان سیریز کا یہ پہلا میچ راجکوٹ میں کھیلا گیا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کی انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ انڈیا نے مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو ستاسی رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کپتان پیٹرسن تریسٹھ رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی طرف سے ہارمیسن اور پٹیل نے دو دو اور فلنٹاف نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
انڈیا کی ٹیم:
گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ، سریش رائنا، یوسف پٹھان، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، موسیٰ مناف
پٹیل اور آر پی سنگھ۔
انگلینڈ کی ٹیم: میٹ پرائر، این بیل، اویس شاہ، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، پٹیل، روی بوپارا، سٹورٹ براڈ، سٹیو ہارمیسن، جیم اینڈرسن۔