Monday, 10 November, 2008, 13:36 GMT 18:36 PST
عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عامر سہیل، وسیم باری اور سلیم الطاف کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
عامر سہیل کو ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مقرر کردیا گیا ہے۔یہ عہدہ مدثر نذر کے استعفے سے خالی ہوا تھا جنہیں آئی سی سی نے اپنی گلوبل اکیڈمی کے کوچز پینل میں شامل کیا ہے۔
وسیم باری کو ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز بنایا گیا ہے۔ وہ ندیم اکرم کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے جنہیں کرکٹ بورڈ کے سیٹ اپ میں تبدیلی کے بعد ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیر کے روز ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں سلیم الطاف کو چیف آپریٹنگ آفیسر بنائے جانے کی منظوری بھی دی گئی۔
شفقت نغمی کو چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سلیم الطاف موجودہ سیٹ اپ میں ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داری نبھارہے
تھے۔
![]() |
|
| سلیم الطاف بھی سابق کرکٹر رہے ہیں |
عامر سہیل اور وسیم باری اس سے قبل چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔