Friday, 17 October, 2008, 09:09 GMT 14:09 PST
انڈیا کے بلے باز سچن تندولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ وہ اپنے کیریر کا 152 واں میچ کھیل رہے ہیں۔
موہالی میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر نے ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ گیارہ ہزار نو سو تریپن رن بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
برائن لارا نے گیارہ ہزار نو سو تریپن رن صرف ایک سو اکتیس میچوں میں بنائے تھے جبکہ تندولکر نے یہ ریکارڈ ایک سو باون میچ کھیل کر برابر کیا ہے۔
زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی
چائے کے وقفے سے پہلے انہوں نے تیرہ رن بنائے تھے اور انہیں لارا کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن کی ضرورت تھی جس کے لیے انہیں چائے کا وقفہ گزرنے کا اتنظار کرنا پڑا۔
سچن نے انیس سو نواسی میں، سولہ برس کے تھے تو انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا اور ایک سال بعد انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر اپنی پہلی سنچری سکور کر کے بھارت کو شکست سے بچا لیا۔
آسٹریلیا میں پرتھ کے میدان پر جس ایک تیز رفتار پچ تصور کیا جاتا ہے انہوں نے سنچری بنائی جس آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں اب تک بنائی جانے والی سنچریوں میں سب سے بہتریں سنچری قرار دیا جاتا ہے۔