http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 09 October, 2008, 13:54 GMT 18:54 PST

آسٹریلیا کے دو سو چون رن

آسٹریلیا نے انڈیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو چون رن بنائے ہیں۔ بنگلور میں شروع ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلوی اننگز کی خاص بات ان کے کپتان رکی پونٹنگ کی سنچری تھی۔ وہ ایک سو تئیس رن بنا کر ہربھجن سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کے کیریر کی چھتیسویں سنچری تھی۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر کے سکور پر گری تھی جب میتھیو ہیڈن ظہیر خان کی گیند کا نشانہ بنے۔ اس کے بعد کیٹش اور پونٹنگ کے درمیان ایک سو چھیاسٹھ رن کی شراکت ہوئی۔ کیٹش چھیاسٹھ رن پر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر مائیکل ہسی چھیالیس رن پر ناٹ آؤٹ ہوئے تھے۔

انڈیا کی طرف سے ظہیر خان نے دو اور ایشانت شرما اور ہربھجن سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

انڈیا:
گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ، راہول ڈراویڈ، سچن تندولکر، سورو گنگولی، لکشمن، مہندر سنگھ دھونی، انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ، ایشانت شرما۔

آسٹریلیا:
کیٹش، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، مائیکل ہسی، کلارک، وائٹ، واٹسن، ہیڈِن، بریٹ لی، جو کلارک۔