Tuesday, 07 October, 2008, 13:31 GMT 18:31 PST
عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی
سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اعجاز بٹ کی تقرری کی تصدیق کردی ہے۔
۔
ستر سالہ اعجاز بٹ نے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی ہے۔
وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں اس کے علاوہ وہ پاکستانی ٹیم کے منیجر بھی رہے۔
اعجاز بٹ 1987ءکے عالمی کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ وہ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
وہ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ تھے۔
ڈاکٹر نسیم اشرف کے قائم کردہ گورننگ بورڈ میں بھی انہیں شامل کیا گیا تھا۔
وہ وزیردفاع چوہدری احمد مختار اور چوہدری احمد سعید کے برادر نسبتی ہیں۔
اٹھارہ اگست کو ڈاکٹر نسیم اشرف کے استعفے کے بعد اعجازبٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے مضبوط دعویدار کے طور پر
سامنے آئے تھے۔