Thursday, 18 September, 2008, 21:19 GMT 02:19 PST
پاکستانی بلے باز یونس خان ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلوی مقامی کرکٹ میں حصہ لینے کی وجہ سے اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والے قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔
اس بات کے بھی خدشات ہیں کہ تیس سالہ یونس خان کینیڈا میں ہونے والے چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہ کر سکیں۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز ذاکر خان کا کہنا ہے کہ’ یونس خان نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط سے قبل بورڈ سے اجازت لی تھی۔
تاہم انہوں نے کہا کہ جب قومی ٹیم کو یونس کی ضرورت ہوئی تو انہیں آنا ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے شعیب اختر کو قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دیے جانے کے بعد یونس خان قومی ٹیم کا واحد بڑا نام ہیں جو چار سے آٹھ اکتوبر تک ہونے والے ان مقابلوں میں حصہ نہیں لے گا۔