http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 12 September, 2008, 22:15 GMT 03:15 PST

ٹوئنٹی20 حقوق کے لیے ایک ارب ڈالر

اطلاعات کے مطابق ایشیائی براڈکاسٹر ای ایس پی این سٹار سپورٹس نے پہلی ٹوئنٹی20 چیمپیئنز لیگ کے کمرشل اور مارکیٹنگ حقوق خریدنے کے لیے ایک ارب ڈالر ادا کیے ہیں۔

اس رقم سے اگلے دس تک کے حقوق حاصل کر لیے گئے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اب ٹوئنٹی20 چیمپیئنز لیگ دنیائے کرکٹ میں فی میچ اوسط کے حساب سے سب سے زیادہ مالیت کا مقابلہ بن گیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ تین دسمبر کو شروع ہو گا اور اس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں مڈل سیکس کاؤنٹی کی ٹیم بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ٹورنامنٹ کہاں ہو گا۔

اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، انڈیا اور جنوبی افریقہ سے دو دو ٹیمیں اور برطانیہ کی ٹوئنٹی20 چیمپیئن مڈل سیکس اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی ٹیم شامل ہو گی۔

آسٹریلیا، انڈیا اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈز چیمپیئنز لیگ کو مشترکہ طور پر منعقد کریں اور یہ بھی منصوبہ ہے کہ اگلے سال ٹیموں کی تعداد 12 کر دی جائے گی۔