Tuesday, 09 September, 2008, 13:06 GMT 18:06 PST
معذورں کے اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوید احمد بٹ پر ممنوعہ دوا استعمال کرنے کے جرم میں دو سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
معذروں کے اولمپکس میں پاکستان ویٹ لفٹر نوید احمد بٹ پہلے کھلاڑی ہیں جو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔
پاکستانی ویٹ لفٹر کے چار ستمبر کو لیےگئے نمونے میں ممنوعہ دوا میتھڈینس کے آثار پائےگئے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے میڈیکل اور سائنٹیفک ڈائریکٹر پیٹر ون ڈی ویلٹ کا کہنا ہے کہ نوید احمد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ ابھی تک معذوروں کے اولپمکس کے دوران دو سو ستانوے نمونے لیےگئے ہیں اور ان میں سے صرف ایک پازیٹو ہے جو کہ پاکستان ویٹ لفٹر نوید احمد بٹ ہیں۔