http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 17 August, 2008, 19:09 GMT 00:09 PST

فیلپس سب سےکامیاب ایتھلیٹ

امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے نہ صرف ایک اولمپکس مقابلے میں سب سے زیادہ آٹھ طلائی تمغے جیت کر چھتیس سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے بلکہ وہ اولمپکس مقابلوں میں کل چودہ تمغے جیت کر اولمپکس کی تاریخ کے کامیاب ترین بھی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تیئس سالہ مائیکل فیلپس نے جب اتوار کو چار ضرب سو میٹر ریلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تو وہ یہ موجودہ اولمپک مقابلوں میں ان کا آٹھواں اور اب تک کا چودواں سونے کا تمغہ تھا۔

میڈل ٹیبل کے لیے کلک کریں
بیجنگ اولمپکس کا نواں دن
تیراکی کا ’بادشاہ‘: تصاویر میں
اولمپکس کے دس ستارے
بیجنگ اولمپکس وینیوز، تفصیلی گائیڈ
اولمپکس کی مکمل کوریج کے لیے یہاں کلک کریں

اس سے پہلے اولمپک کی تاریخ میں پاوؤ نُرمی، کارل لوئس، مارک سپٹز اور لاریسا لاٹی نینا نے نو نو تمغے جیت کر سب سے کامیاب ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔

مائیکل فیلپس نے بیجنگ اولمپکس میں آٹھ طلائی تمغے جیتنے کے علاوہ پانچ انفرادی عالمی اور ایک اولمپکس ریکارڈبھی بنایا اور اس کے علاوہ وہ دو عالمی ریکاڈ بنانے والے امریکی ٹیم کا حصہ بھی رہے اور یوں انہوں نے اپنے طلائی تمغے سات عالمی اور ایک اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے حاصل کیے۔