http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 16 August, 2008, 11:12 GMT 16:12 PST

فیلپس: اب تک سات طلائی تمغے

امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے بیجنگ اولمپک میں سات طلائی تمغہ جیت کر مارک اسپٹز کے ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

مارک فیلپس سے پہلے امریکہ کی ہی مارک اسپٹز 1972 میں اولمپک میں سات طلائی تمغے جیتنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ لیکن سپر سٹار تیراک مائیکل فیلپس نے اسپٹز کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔

فیلپس نے اپنا ساتواں طلائی تمغہ 100 میٹر بٹرفلائی تیراکی مقابلے میں حاصل کیا ہے۔

فیلپس کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ انہوں نےسارے طلائی تمغے ریکارڈ بناکر حاصل کیے ہیں۔

بہترین ایتھلیٹ
 فیلپس نہ صرف دنیا کے بہترین تیراک اور اولمپئن ہیں بلکہ وہ دنیا کے سب سے بہترین ایتھلیٹ بھی ہوسکتے ہیں
 
مارک اسپٹز

فیلپس کی خواہش ہے کہ وہ بیجنگ اولمپکس میں 8 طلائی تمغے جیت کر تاریخ رقم کردیں۔ فیلپس نے اب تک اولمپک مقابلوں میں کل 13 طلائی تمغے حاصل کیے جس میں سات اس برس بیجنگ اولمپکس میں جیتے ہیں۔

بیجنگ میں ساتواں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد فیلپس کا کہنا تھا کہ اسپٹز کے ریکارڈ کی برابری کرکے انہیں خوشی کا احساس ہوا ہے۔’مجھے خوشی ہے کہ میں ان کی ریکارڈ کے برابری کرنے والا کھلاڑی بن سکا ہوں۔‘

وہیں 58 سالہ اسپٹز کا کہنا ہے ’فیلپس نہ صرف دنیا کے بہترین تیراک اور اولمپئن ہیں بلکہ وہ دنیا کے سب سے بہترین ایتھلیٹ بھی ہوسکتے ہیں۔‘

بیجنگ اولمپکس میں فیلپس ابھی تک 400 میٹر میڈلے، 200 میٹر فری اسٹائل، 200 میٹر بٹرفلائی، 100X4 میٹر فرے رلے، 200X4 میٹر فری ریلے، 200 میٹر میڈلے اور 200 میٹر فلائی میں طلائی تمغے جیت چکے ہیں۔

اتوار کو فیلپس کو100X4 میٹر میڈلے میں حصہ لینے والے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ فیلپس کو ہرانا کسی بھی تیراک کے لیے مشکل ہوگا۔

امید کی جاسکتی ہے کہ اس مقابلے کے بعد فیلپس کا بیجنگ اولمپکس میں آٹھ طلائی تمغے جیتنے کا خواب پورا ہوجائے گا۔ اور اگر ان کا یہ خواب پورا ہوتا ہے تو وہ اولمپکس میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ طلائی تمغے جیتنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔