http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 13 August, 2008, 16:36 GMT 21:36 PST

چین سترہ طلائی تمغوں کے ساتھ آگے

بیجنگ اولمپکس میں مقابلوں کے پانچویں روز بھی چین کی برتری قائم ہے۔ چین نے اب تک خاص طور پر ویٹ لفٹنگ، ڈائیونگ اور جمناسٹک کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے جبکہ امریکہ نے جو مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر ہے تیراکی میں اپنی برتری ثابت کی ہے۔

مائیکل فیلپس سب سے کامیاب ایتھلیٹ
بیجنگ میں مقابلوں کا چوتھا دن
بیجنگ میں کھیلوں کا دوسرا دن
بیجنگ اولمپکس کا سحر انگیز آغاز
اولمپکس کی افتتاحی تقریب: تصاویر میں
بیجنگ اولمپکس وینیوز، تفصیلی گائیڈ
اولمپکس کی مکمل کوریج کے لیے یہاں کلک کریں

پانچویں روز کے اختتام پر چین کے سترہ، امریکہ کے دس، جنوبی کوریا اور جرمنی
کے چھ چھ اور اٹلی، آسٹریلیا اور جاپان کے چار چار طلائی تمغے ہیں۔ روس، برطانیہ، جورجیا اور چیک جمہوریہ نے دو دو طلائئ تمغے لیے ہیں۔ ایک طلائی تمغہ حاصل کرنے والوں میں فرانس، شمالی کوریا، آذربائجان، ہالینڈ، رومانیہ، سلوواکیہ، ہسپانیہ، فنلینڈ، سوٹزرلینڈ، انڈیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
شمالی کوریا، آذربائجان، سلوواکیا، فِنلینڈ، رومانیہ، انڈیا، ہسپانیہ اور تھائی لینڈ کو ایک ایک طلائی تمغہ ملا ہے۔

چین نے جمناسٹک کے اب تک ہونے والے دونوں مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا ہے جن میں مردوں اور خواتین کے ٹیم مقابلے شامل ہیں۔ چین کی خواتین کی ٹیم کی ایک کھلاڑی مقابلوں کے دوران بیلنس بیم سے گر گئی لیکن ان کی پوزیشن پر فرق نہیں پڑا اور وہ سخت مقابلے کے بعد امریکہ کو ہرانےمیں کامیاب ہو گئی۔

ویٹ لیفٹنگ کے مقابلوں میں چین چھ میں کامیاب ہوا جبکہ جنوبی کوریا، شمالی کوریا اور تھائی لینڈ نے ایک ایک طلائی تمغہ جیتا ہے۔

چین نے ڈائیونگ کے اب تک کے چاروں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ شوٹنگ میں اسے تین طلائی تمغے ملے ہیں۔

امریکہ کی ٹیم تیراکی کے سولہ میں سے سات طلائی تمغے جیت چکی ہے جبکہ آسٹریلیا نے چار طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔

فرانس نے اپنا پہلا طلائی تمغہ بدھ کو کشتی رانی میں حاصل کیا۔