Sunday, 27 July, 2008, 09:17 GMT 14:17 PST
بیجنگ میں بارہ دن بعد شروع ہونے والےاولمپک کھیلوں کے لیے بنائے گئے خصوصی رہائشی علاقے یعنی اولمپک ویلج کوایتھلیٹس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
چین کے باسکٹ بال کے نامور کھلاڑی یومنگ اور یو یانگ سخت حفاظتی انتظامات میں پر چم کشائی کے موقع پر موجود تھے۔
نامہ نگاروں کے مطابق اس موقع پر پرتعیش اولمپکس ویلج کے اوپر فضائی آلودگی کے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے۔
لگ بھگ سولہ ہزار کھلاڑی اس خصوصی رہائشی کملپکس میں قیام کریں گے۔جس کے کچھ حصوں کے لیے بجلی شمسی توانائی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ اور کھلاڑیوں کو نلکوں میں پینے کا صاف پانی مل سکے گا۔
لمبے کھلاڑیوں کے لیے بڑے بستروں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا خصوصی موبائل لیبارٹریوں
کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔
اس کمپلیکس کا افتتاح بیجنگ آرگنائزنگ کمیٹی کے نائب صدر چن زلی نے کیا۔
اولمک کھیلوں کے بعد یہ رہایشی فلیٹس انتہائی مہنگے داموں فروخت کردیے جائیں گے اور چینی شہریوں کے لیے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا ایک ملین ڈالر تک ہوگی ۔