http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 14 July, 2008, 16:13 GMT 21:13 PST

جنوبی افریقہ نے میچ بچا لیا

انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹیم فالو آن ہونے کے بعد مسلسل تین روز تک بیٹنگ کر کے میچ کو برابری ختم کر لیا۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نےصرف تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو ترانوے رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کی اہم بات کپتان گریم سمتھ، نیل میکینزی، اور ہاشم آملہ کی عمدہ بیٹنگ شامل۔ تینوں بیٹسمینوں نے سینچریاں سکور کیں۔ ہاشم آملہ سینچری سکور کر کے ناٹ آؤٹ رہے۔

تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں ائین بیل اور کیون پیٹرسن کی عمدہ سینچریوں کی بدولت پانچ سو ترانوے رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف دو سو ستانوے رنز بنا سکی۔ ایسشویل پرنس کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

انگلینڈ نے جمعہ کو پانچ سو ترانوے رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں ائین بیل کے ایک سو ننانوے رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔