Saturday, 21 June, 2008, 10:21 GMT 15:21 PST
چین میں ہزاروں جوڑوں نے آٹھ اگست کو اولمپکس کے افتتاح کا جشن منانے کے لیے اسی دن شادی کرنےکی درخواست دی ہے۔
چین میں آٹھ نمبر کو خوش بختی کی علامت یا مبارک نمبر مانا جاتا ہے اور سنہ 2008 کے آٹھویں مہینے کی آٹھ تاریخ خاص طور پر بہت ہی مبارک سمجھی جا رہی ہے۔
افسران نے تمام جوڑوں کو شادی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ماہ کے اوائیل میں چین میں بہت سے نوزائیدہ بچوں کے نام آؤیون رکھے جانے کی اطلاعات ملی ہیں جس کا مطلب ہے ’اولمپکس گیمز‘۔
اس نام کی اتنی مقبولیت کو اولمپکس کھیلوں کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
آٹھ اگست کے دن شادی کرنے کی پہلی درخواست جمعہ کو منظور کی گئی۔
خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق اس دن شادی کے لیے بیجنگ میں تقریباً ایک ہزار جوڑے درخواست جمع کروانے کی قطار میں گھنٹوں کھڑے رہے۔
اطلاعات ہیں کہ آئندہ ہفتوں میں مجموعی طور پر نو ہزار جؤڑے شادی کی درخواست دیں گے۔