Monday, 19 May, 2008, 15:48 GMT 20:48 PST
ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی
انڈین پریمیئر لیگ اب ہر ٹیم کے مالکان کو ایک مخصوص سرخ رنگ کا کارڈ جاری کرے گی جس کے بعد انہیں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ’ڈگ آؤٹ ایریاز‘ (جہاں کھلاڑی میچ کے دوران بیٹھتے ہیں) میں بیٹھ سکیں گے۔
مودی نے کہا کہ انہوں نے میڈیا میں ایسی خبریں سنی تھیں کہ شاہ رخ خان کو کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مودی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل، آئی سی سی کے ضابطوں پر عمل پیرا ہے اور اسی کے اصولوں کی بنا پر بورڈ کے عہدیدار بھی کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں رہتے۔
مودی نے خان سے کہا کہ وہ اسے اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ مودی کے مطابق ٹیم مالکان کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں اس کا حق ہے لیکن وہ چند پابندیوں کے ساتھ اسے پورا کر سکتے ہیں۔
خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز اور چینئی سپر کنگ کے درمیان اتوار کو ایڈن گارڈن میں میچ ہو رہا تھا جب آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ حکام نے انہیں ڈگ آؤٹ علاقے سے باہر نکالا تھا۔ خان نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور کہا تھا کہ کوئی بھی انہیں ان کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے سے روک نہیں سکتا۔