http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 14 April, 2008, 08:43 GMT 13:43 PST

اولمپک مشعل کا سفر جاری

اولمپکس مشعل چین واپسی کے اپنے سفر میں عمان پہنچ گئی ہے یہ مشرقِ وسطی کا واحد شہر ہے جہاں مشعل گزرے گی۔

اولمپکس مشعل پیر کی صبح تنزانیہ سے عمان کے دارالحکومت مسقت پہنچی تنزانیہ میں مشعل کی پریڈ کے دوران کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

عمان میں پریڈ کے دوران بھی کسی طرح کے مظاہروں کی توقع نہیں کی جا رہے۔جیسا کہ لندن ، پیرس اور سن فرانسسکو میں مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

چین کے ساتھ عمان کے مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں اور چین کو بڑے پیمانے پرتیل برامد کرتا ہے۔

پیر کی صبح مشعل کا خیر مقدم کرنے والوں میں عمان کے وزیر کھیل اور چینی سفارت کار شامل تھے۔

دن کے وقت شدید گرمی کی وجہ سے مشعل کی پریڈ کا اہتمام شام کو کیا گیا ہے۔

تقریباً 80 ایتھلیٹس مشعل کے ساتھ شہر میں پریڈ کریں گے اور پریڈ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

چین کی تبت متعلق پالیسیوں کی مخالفت کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کارکنوں کے مظاہروں کے سبب کئی ممالک میں مشعل کی پریڈ کے دوران دشواریوں کا سامنا رہا۔عمان کے بعد اولمپکس کی مشعل پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔