Wednesday, 26 March, 2008, 04:29 GMT 09:29 PST
انگلینڈ نے سپنر مونٹی پنیسر کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو ہرا دیا تھا لیکن انگلینڈ میں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر کے
سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔
سپنر مونٹی پانیسر نے آخری اننگز میں نیوزی کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سن دو ہزار پانچ کے بعدانگلینڈ کی ملک سے باہر یہ پہلی سیریز جیت ہے۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کیون پیٹرسن کی شاندار سینچری کے بدولت دو سو تریپن رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کے میڈیم فاسٹ بولر سائیڈ بوٹم نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چار سو اڑسٹھ رنز بنائے جس میں اینڈریو سٹراس کے 173 کی عمدہ اننگز بھی شامل ہے۔
انگلینڈ نے نیوزی کو جیتنے کے پانچ سو باون رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چار سو اکتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی کی طرف نوجوان فاسٹ بولر ساؤتھی نے نہ صرف پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں بلکہ صرف اڑتیس گیندوں پر 77 رنز کی عمدہ
اننگز بھی کھیلی۔