http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 22 February, 2008, 05:10 GMT 10:10 PST

آسٹریلیا سی بی سیریز کے فائنل میں

آسٹریلیا نے سری لنکا کو چوبیس رنز سے ہرا کر سی بی سیریز کے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ جب بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا اس وقت تک سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر ستتر رنز بنا لیے تھے۔

اس سے پہلے سری لنکا کے بولر کھیل پر حاوی رہے اور مقررہ پچاس اوورز میں آسٹریلیا کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 184 رنز بنا سکی۔

تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا کی طرف سے مہاروف اور مرلی دھرن نے دو دو وکٹ لیے جبکہ واس اور ملنگا کے حصے حصے ایک ایک وکٹ آئی۔ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ رن آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور مائیکل ہسے نے کیا جو 98 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے علاوہ صرف کلارک ہی تھے جو نصف سنچری بنا سکے۔

میلبورن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور چون کے سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔ پہلا وکٹ 12، دوسرا 39، تیسرا 44 اور چوتھا 54 کے سکور پر گرا۔ اس کے بعد کلارک اور ہسے نے 90 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنائی اور سکور کو 144 رنز پر پہنچا دیا۔ تاہم اس پارٹنرشپ کے علاوہ آسٹریلیا کی طرف سے کوئی بیٹنگ پرفارمنس دیکھنے میں نہیں آئی۔