Tuesday, 12 February, 2008, 11:05 GMT 16:05 PST
آسٹریلیا میں جاری سہ ملکی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی کامن ویلتھ بنک سیریز کے بارش سے متاثرہ پانچویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو ڈکورتھ لوئیس قانون کے تحت آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے انتیس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو پچانوے رنز بنائے تھے۔ روہت شرما پینسٹھ گیندوں پر ستر رنز بنا کر بھارت کی طرف ٹاپ سکورر رہے۔
جواب میں سری لنکا کو ڈکورتھ لوئیس قانون کے تحت تیئس اوورز میں ایک سو پچانوے رنز کا ہدف دیا گیا، جو اس نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اکیس اوورز میں پورا کر لیا۔ تلکا رتنے دلشان نے انسٹھ گیندوں پر ناقابل شکست باسٹھ رنز بنائے۔
دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین جے وردھنے تھے جنہوں نے پینتیس گیندوں پر چھتیس رنز بنائے۔