Sunday, 27 January, 2008, 18:15 GMT 23:15 PST
پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی نے ملتان میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچ کے دوران اپنے کیریر کا دو سو پینتالیسواں چھکا لگا کر جے سوریا کا ایک روزہ میچوں میں زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
شاہد آفریدی نے اس میچ میں چھ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے باون گیندوں پر پچاسی رن کی اننگز کھیلی۔ آفریدی نے یہ ریکارڈ دو سو باون میچوں میں حاصل کیا جبکہ جے سوریا نے چار سو تین میچوں میں اتنے چھکے لگائے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 272 رن بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم سات وکٹ کے نقصان پر دو سو پینتیس رن بنا سکی۔
سیریز کا چوتھا میچ تیس جنوری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ دو فروری کو شیخوپورہ میں ہوگا۔