Thursday, 27 December, 2007, 02:15 GMT 07:15 PST
میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف ایک سو چھیانوے رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے ۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 343 رنز بنائے تھےاور اب اسے 147 رنز کی سبقت حاصل ہے۔
اوپنر وسیم جعفر صرف چار رنز بنا کر بریٹ لی کا نشانہ بنے جبکہ راہول ڈاروڈ ڈیڑھ گھنٹے وکٹ پر رکنے کےباوجود صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
وی وی ایس لکشمن اور سچن تندولکر نے بھارتی اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن لکشمن بریٹ لی کے ایک بونسر پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سچن تندولکر باسٹھ رنز کے ساتھ سب سے نمایاں سکورر رہے۔ سررو گنگولی نے تینتالس رنز سکور کیے۔
یوراج سنگھ اور مہندر دھونی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کلارک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انڈیا کی ٹیم: راہول ڈراوڈ، وسیم جعفر، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، گنگولی، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، آر پی سنگھ، ظہیر خان، انیل کمبلے(کپتان) اور ہربھجن سنگھ۔
آسٹریلیا کی ٹیم: میتھیو ہیڈن، یاکوس، رکی پونٹنگ( کپتان)، مائیکل حسی، کلارک، اینڈریو سائمنڈ، گلگرسٹ،بریٹ لی، بریڈ ہاگ، ایس
کلارک، اور مچل جانسن۔