Monday, 24 December, 2007, 08:02 GMT 13:02 PST
انڈیا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں چھبیس تاریخ کو ایک بار پھر میلبرن کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا مسلسل پندرہویں ٹیسٹ میں کامیابی کی تیاری میں ہے جبکہ انڈیا کی کوشش ہو گی کہ وہ اس بار آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا دے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے اس سے پہلے سٹیو وا کی کپتانی میں اکتوبر انیس سو ننانوے اور فروری دو ہزار ایک کے درمیان سولہ میچ جیتے تھے۔
انڈیا نے آسٹریلیا آنے سے پہلے پاکستان کو انڈیا میں اور انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرایا ہے۔ آسٹریلیا کو میلبرن میں آخری بار نو سال پہلے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے گنگولی کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ انڈیا کے پاس تندولکر اور لکشمن جیسے بلے بازوں کی موجودگی میں انہیں توقع ہے کہ مقابلہ سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میلبرن کی پچ میں کسی حد تک نمی ہے اور تھوڑی گھاس بھی ہے لیکن دھوپ لگنے سے اس کے خشک ہونے کا امکان ہے۔