http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 03 December, 2007, 06:42 GMT 11:42 PST

وکٹوں کا عالمی ریکارڈ مرلی کے نام

مرلی دھرن نے کینڈی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کالنگوڈ کو آؤٹ کر کے شین وارن کا ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ (سات سو آٹھ) وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلی سکور کارڈ


مرلی کا گزشتہ روز ریکارڈ توڑنے کا خواب بارش کی وجہ سے پورا نہ ہو سکا۔ انگلینڈ کا سکور چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسی رن تھا جب خراب موسم کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ مرلی تھرن نے تیس رن دے کر چار وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن پیر کو میچے کے تیسرے دن پال کالنگوڈ کو بولڈ کر کے اپنے کیرئر کی سات سو نویں (709) وکٹ حاصل کر لی۔

اس سے قبل میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی طرف سے مائیکل وان اور این بیل کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے ایک سو سات رن کی شراکت ہوئی لیکن اس کے بعد پانچ وکٹیں صرف اٹھتر رن کے اضافے کے دوران گِر گئیں۔ مرلی نے وان، بیل ، پیٹرسن اور روی بوپارا کو پویلین میں بھیج کر نہ صرف انگلینڈ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا بلکہ وارن کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

کینڈی مرلی کا ہوم گراؤنڈ ہے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر میدان میں موجود شائقین نے پٹاخوں اور تالیوں کی گونج میں ان کو خراج تحسین پیش کیا۔