Thursday, 08 November, 2007, 10:59 GMT 15:59 PST
موہالی کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔پاکستان نے 321 رنز کا ہدف پچاسویں اوورں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
یونس خان 117 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ظہیر خان کا نشانہ بنے۔شعیب اختر نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے انڈیا نے ٹاس جیت کر انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔
سچن تندولکر نے ننانوے رنز کی شاندار اننگز کھیل اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انڈیا نے ٹاس جیت کی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کو جلد ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔فاسٹ بولر شیعب اختر نے پہلے اوور میں سررو کنگولی کو بولڈ کر دیا۔
سچن تندولکر اور گوتھم گھمبیر نے ٹیم کو سنھبالا دیا اور پچیس اوروں میں ٹیم کا سکور ایک سو انہتر رنز پر پہنچا دیا۔ سچن تندولکر نے اکانوے گیندوں پر نناوے رنز کی شاندار اننگز کھیل کر عمر گل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان اور بھارت دونوں نےاپنی ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ پاکستان نے سپنر عبد الرحمن کی جگہ لیف آرم میڈیم فاسٹ بولر سہیل تنویر کو ٹیم میں جگہ دی ہے جبکہ انڈیا وریندر سہواگ کو ٹیم میں دوبارہ شامل کیا ہے۔
انڈیا کی ٹیم: سورو گنگولی، سچن تندولکر، گوتھم گھمبیر،وریندر سہواگ،یوراج سنگھ، روبن اتھاپا، مہندرا دھونی، عرفان پٹھان، بربھجن سنگھ، آر پی سنگھ اور ظہیر خان۔
پاکستان: سلمان بٹ، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، شیعب ملک، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمر گل، شیعب اختر، راؤ افتخار۔