Friday, 02 November, 2007, 13:06 GMT 18:06 PST
انڈیا کے کرکٹ دورے کا شاندار انداز میں آغاز کرتے ہوئے پاکستان نے جمعہ کو دلی کی ٹیم کو ایک وارم اپ میچ میں چھ وکٹوں سے بہ آسانی شکست دیدی۔
دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم اپنے پچاس اوورز میں صرف 213 رنز ہی بنا سکی۔ سلمان بٹ نے فارم میں واپس آتے ہوئے تراسی رن بنائےاور پاکستان نے مطلوبہ اسکور تینتالسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ مصبح الحق اور یاسر حمید نے 39 اور 33 رنز بنائے۔
کامران اکمل کے جلدی ہی آؤٹ ہوجانے کےباوجود پاکستان نے صرف چھ اورز میں66 رنز بنا لیے تھے۔
سلمان بٹ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ نائب کپتان یونس خان نے دو وکٹ حاصل کیے۔
دہلی کی اننگز کا آغاز کافی خراب رہا اور تیرہ اوورز میں اس کے چار کھلاڑی پولین لوٹ چکے تھے جبکہ صرف چھتیس رن بنے تھے۔
لیکن رجت بھاٹیا اور شکھر دھون نے نصف سینچریاں بناکر اننگز کو سنبھالا۔