Saturday, 13 October, 2007, 19:01 GMT 00:01 PST
انگلینڈ سری لنکا ون ڈے سیریز کے آخر میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو صرف 104 رنز پر آؤٹ کرکے اسے 107 رنز سے شکست دیدی ہے۔
انگلینڈ نے سیریز تین دو سے جیت لی ہے۔
لیکن جب مہمان ٹیم بیٹنگ کرنے آئی تو انگلش بلے باز یکے بعد دیگرے دلہارا فرنینڈو کی تباہ کن بالنگ کا شکار ہوتے گئے۔ فرنینڈو نے محض ستائیس رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
الیسٹر کُک اور کیون پیٹرسن کے سوا انگلینڈ کے جانب سے کوئی بھی قابل ذکر سکور نہ کر سکا اور ساری ٹیم صرف تیسویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔ان دونوں نے اٹھائیس اٹھائیس رنز بنائے۔
شاندار بالنگ کی بدولت گزشتہ تین میچ جیتنے کے بعد آخری میچ میں توقع کی جا رہی تھی کہ انگلینڈ اس میچ میں بھی ویسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا لیکن اس مرتبہ اس کے بلے باز فرنینڈو کے سامنے بے بس نظر آئے۔