Wednesday, 19 September, 2007, 00:42 GMT 05:42 PST
عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، جوہانسبرگ
سری لنکا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی چوسٹھ رن سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں پرایک سو سینتالیس رن پر محدود کرنے کے بعد جیت کا سنہری موقع اپنی مایوس کن بیٹنگ کے سبب گنوادیا اور پوری ٹیم صرف تراسی رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دلہارا فرنینڈو، چمندا واس اور سنتھ جے سوریا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ فرنینڈو مین آف دی میچ قرار پائے۔
بنگلہ دیشی ٹیم بیس ستمبر کو کیپ ٹاؤن میں پاکستان کے خلاف تیسرا میچ کھیلے گی۔