http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 10 September, 2007, 01:15 GMT 06:15 PST

انڈیا نے ہاکی کا ایشیا کپ جیت لیا

انڈیا کی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیکر ایشیا کپ جیت لیا ہے۔

ایشیا کپ کا فائنل اتوار کے روز انڈیا کے جنوبی شہر چیننئ میں کھیلا گیا۔ ہاکی کے ایشیا کپ میں انڈیا کی یہ مسلسل ساتویں جیت تھی۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں انڈیا نے جاپان کو چار ایک سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے ملیشیا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد انڈیا کو ہاکی کے ورلڈ کپ میں جگہ مل جائے گی اور بیجنگ اولمپِک میں شمولیت کا امکان بڑھ جائے گا۔