http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 30 July, 2007, 18:56 GMT 23:56 PST

بھارت کو جیت کے لیے 73 رنز درکار

انگلینڈ کے ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے لیے صرف تہتر رنز درکار ہیں۔

بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کو چوتھے روز تین سو پچپن رنز پر آؤٹ کرکے میچ کا پانسہ بڑی حد تک اپنے حق میں کر لیا ہے۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں مائیکل وان نے ایک سو چوبیس رنز بنائے لیکن انگلینڈ کی آخری سات ووکٹیں صرف ارسٹھ رنز کا اضافہ کر سکیں۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ظہیر خان نے بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 75 رنز کے عوض پانچ ووکٹیں حاصل کئیں۔

انگلینڈ کی طرف سے کالنگ وڈ نے تریسٹھ اور اینڈریو سٹراس نے پچپن رنز بنائے لیکن دوسرے بلے باز کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ تاہم کھیل کے ختم ہونے پر بھارت نے دس رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔

پہلی اننگز میں بھارت نے انگلینڈ پر 56 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔