Saturday, 28 July, 2007, 14:49 GMT 19:49 PST
انگلینڈ کے ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جلد ہی آؤٹ کر کے اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بھارت نے 254 رنز بنا لیے ہیں جور اس کی تین وکٹیں گر چکی ہیں۔ سچن ٹنڈولکر اپنی ففٹی مکمل کر چکے ہیں اور ساروو گنگولی پچ پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
کچھ دیر پہلے ہی کپتان راہول ڈراوِڈ 37 رنز پر مانٹی پنیسر کی بال پر بیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان سے پہلے کارتک گیارہ چوکوں کے ساتھ ستتر رنز بنا کر پنیسر کی گیند پر الیسٹر کک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ جعفر کو باسٹھ کے سکور پر پرائر نے کرس ٹریملٹ نے کیچ لیکر آؤٹ کیا۔جعفر نے یے سکور سات چوکوں کی ندد سے بنایا تھا۔
اپنی اننگز کے آغاز سے قبل بھارتی بالروں نے انگلینڈ کے آخری تین بلے بازوں کو زیادہ دیر تک پِچ پر ٹھہرنے نہیں دیا اور وہ گزشتہ روز کے 169 رنز میں صرف سترہ رنز کا اضافہ کرتے ہوئے بھارت کو صرف 198 رنز کا ٹارگٹ دے سکے۔ انگلینڈ کے آخری دو بلے بازوں کی وکٹیں انیل کمبلے جبکہ ایک بلے باز کی وکٹ ظہیر خان نے گرائی۔ اس طرح دونوں بالروں نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کی تین تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔