http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 25 May, 2007, 12:36 GMT 17:36 PST

پاکستانی بورڈ کی کھلاڑیوں کو تنبیہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد آصف کو رویے کی وجہ سے جرمانے کے بعد ٹیم کو میدان میں اپنا رویہ ٹھیک رکھنے کے لیے کہا ہے۔

محمد آصف کو سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے کو آؤٹ کرنے کے بعد ان پر طنز کرنے کی سزا دی گئی تھی۔

پاکستانی ٹیم کے مینیجر طلعت علی نے کھلاڑیوں کے لیے نیا ضابطۂ اخلاق وضح کیا ہے۔ ’محمد آصف کی حرکت غیر ضروری تھی۔ کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے کہ میدان میں ان کا رویہ بالکل درست ہونا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا ضابطۂ اخلاق سخت ہے اور کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے‘۔

طلعت علی نے کہا کہ کھلاڑی قوم کے سفیر ہوتے ہیں اور ’اس طرح کی بچگانہ حرکتوں سے نہ صرف ان کی اپنی بلکہ پاکستانی کرکٹ کی بھی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے‘۔