Saturday, 05 May, 2007, 09:52 GMT 14:52 PST
پاکستان کے سابق کرکٹ کوچ باب وولمر کی جنوبی افریقہ میں آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔
باب وولمر کے بیٹے ڈیل وولمر نے بتایا کہ یہ رسومات جمعہ کی صبح کیپ ٹاوں میں ان کے گھر کے نزدیک ادا کی گئیں جس میں صرف ان افراد خانہ نے شرکت کی ۔
وولمر کی لاش گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ لائی گئی۔ جو کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران 18 مارچ کو جمیکا میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے خیال ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ قتل کے چھ ہفتے بعد ان کی لاش جنوبی افریقہ لائی گئی۔
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد کہ انہیں گلا کھونٹ کر مارا گیا ہے وولمر کی لاش ورثاء کے حوالے کرنے کا معاملہ قانونی پیچدگیوں میں پھنسا رہا ۔بی بی سی کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کا گلا گھوٹنے سے قبل انہیں کوئی زہر بھی دیا گیا تھا۔
ان کے قتل کے سلسلے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
پولیس ہوٹل کے سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ میں موجود لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وولمر کے قتل کو میچ فکسنگ سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔