Wednesday, 25 April, 2007, 10:27 GMT 15:27 PST
ورلڈ کپ 2007 کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کوسینٹ لوشیا میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو رہا ہے۔ دنیائے کرکٹ کی دو انتہائی منجھی ہوئی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کو یقین ہے کہ کپتان گریم اسمتھ بدھ کو ہونےوالے اس سیمی فائنل میں حصہ لیں گے۔ گریم سمتھ ان دنوں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم توقع ہے کہ وہ سینٹ لوشیا کے اس میچ میں شرکت کر سکیں گے۔
جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ میکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹیم میں کوئی تبدیلی بہت ہی مشکل فیصلہ ہو گا۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین فارم میں اور کھیل کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آسٹریلیا سے مقابلہ یقیناً انتہائی دلچسپ ہوگا۔
دوسری طرف آسٹریلیا نے 2003 کا پچھلا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں ہی جیتا تھا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے اس ورلڈ کپ میں بھی آسٹریلین ٹیم ناقابلِ شکست رہی ہے۔
ایک طرف اگر میتھو ہیڈن اور رکی پونٹنگ نے ویسٹ انڈین میں ہونے والے اس ورلڈ کپ میں مشترکہ طور پر ایک ہزار ساٹھ رنز بنائے ہیں تو دوسری طرف گیلن میکگرا، جو اس ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں، اپنے کرئیر کی بنلدیوں پر ہیں اور ورلڈ کپ کے دوران بائیس وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم:
رکی پونٹنگ (کپتان)، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، مائیکل کلارک، اینڈریو سمنڈز، مائیکل ہسی، شان واٹسن، براڈ ہوگ، ناتھن بریکن، شان ٹیٹ، گیلن میکگرا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم:
گریم اسمتھ (کپتان)، ڈی ویلئرز، ژاک کیلس، ہرشل گبز، پرنس، جسٹن کیمپ، مارک باؤچر، شان پولاک، اینڈریو ہال، انیڈریو نیل، روبن پیٹرسن، مکھایا نیتنی، کرل لینگوٹ، لوٹس بوسمین۔