Tuesday, 24 April, 2007, 13:21 GMT 18:21 PST
منگل کے روز جمیکا میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جارہا ہے۔
سری لنکا کے حوصلے بلند ہیں کیوں کہ سپر ایٹ کے دوران اس نے نیوزی لینڈ کو زبردست شکست دی تھی۔
ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی شین باڈ اور جیکب اورم کی واپسی کے بعد مضبوط حالت میں ہے۔
اس ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیموں میں سے کسی کو بھی جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔
آج کی فاتح ٹیم کا مقابلہ سنیچر کے روز کھیلے جانے والے فائنل میں آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔