Sunday, 15 April, 2007, 14:15 GMT 19:15 PST
جمیکا میں پاکستانی کرکٹ کوچ باب وولمر کے قتل کی تحقیقات کرنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وہ رپورٹ مل گئی ہے جس میں زہر کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا ہے۔
باب وولمر 18 مارچ کو کنگسٹن کے پیگیسز ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اس سے ایک روز قبل ہی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم آئرلینڈ سے ہار گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں زہر کے اثرات کا پتہ لگانے والی رپورٹ تو مل گئی ہے لیکن یہ رپورٹ عام نہیں کی جائے گی۔
خیال ہے کہ باب وولمر کو گلا گھوٹ کر مارا گیا ہے ان کی لاش ابھی جمیکا میں ہی رکھی ہوئی ہے۔ اس قتل کی تحقیقات کے سربراہ اور ڈپٹی پولیس کمشنر مارک شیلڈُز نے کہا کہ ابھی اس رپورٹ پر مزید غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ’اس وقت اس مسئلے پر اس سے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں ہوگا‘۔