Sunday, 08 April, 2007, 10:42 GMT 15:42 PST
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنگلہ دیش کی فتح کے بعد ڈھاکہ میں جشن کا سماں تھا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑک پر نکل آئے۔
ڈھاکہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگ رات دیرگئے تک خوشیاں مناتے رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کی نگران حکومت کے سربراہ فخرالدین احمد نے ٹیم کو شاندار فتخ پر مبارک باد پیش کی۔
بنگلہ دیش کے اخبارات نے ٹیم کی فتح پر خصوصی ضمیمے شائع کیے۔ بنگلہ دیش اس سے پہلے انڈیا کی ٹیم کو بھی ہرا چکی ہے۔
بنگلہ دیش میں کرکٹ کے شوقین ٹیم کی فتح کے قومی جھنڈے اٹھائے ہوئے سڑکوں پر گھومتے رہے۔
بنگلہ دیش میں جنوری کے بعد ایمرجنسی نافذ ہے لیکن پولیس نے کرکٹ کے مداحوں کے راستے میں کوئی روکاوٹ کھڑی نہیں کی۔