http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 21 March, 2007, 02:50 GMT 07:50 PST

شفیع نقی جامعی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کنگسٹن

وولمر: موت کے حالات ’مشکوک‘

جمیکا میں پولیس نے پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر کی موت کے حالات کو 'مشکوک' قرار دیا ہے۔ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ وہ اب باب وولمر کی موت کی مزید اور مکمل تحقیقات کرے گی۔

وولمر کی ہلاکت، پریس کانفرنس
باب وولمر اپنے ’لڑکوں‘ کے ساتھ
پاکستانی ٹیم باب وولمر کے انتقال پر افسردہ
باب وولمر کے بغیر کرکٹ پریکٹس

سابق پاکستانی کوچ کی موت قتل یا خودکشی ہونے کے امکان کے بارے میں پولیس نے ’ہاں‘ یا ’نہ‘ میں جواب دینے سے گریز کیا۔ پولیس نے تازہ ترین بیان پتھالوجسٹ کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں دیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے باب وولمر کی اہلیہ کو اب تک کی کارروائی سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ باب وولمر کا پوسٹ مارٹم ’بے نتیجہ‘ رہا ہے اور کہا گیا تھا کہ ان کے ہنگامی حالت میں مزید ٹیسٹ ہوں گے جن کا نتیجہ چوبیس گھنٹے میں آ سکتا ہے۔

اٹھاون سالہ باب وولمر کا انتقال اتوار کے روز پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کے میچ کے بعد ہوا تھا۔

منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ باب وولمر پر مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ جمیکا کی پولیس کے ڈپٹی کمشنر مارک شیلڈز نے کہا تھا کہ باب وولمر کی لاش کو پتھالوجسٹ کے معائنے تک ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔