عالمی کرکٹ کپ کے گروپ اے کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سینٹ کٹ میں ہو رہے اس میچ میں آسٹریلیا بالکل اس موڈ میں نہیں لگتا کہ وہ ہالینڈ کا لحاظ کرے اور اس کے ساتھ وہ سلوک نہ کرے جو اس نے اپنے گزشتہ میچ میں سکاٹ لینڈ کے ساتھ کیا تھا۔